ڈیرہ غازیخان :میلہ منڈی مویشیاں،کیٹل منیجمنٹ کیلئے لوٹ مارکا ذریعہ بن گیا،لاکھوں روپے کی کرپشن کے انکشافات

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی سے )میلہ منڈی مویشیاں،کیٹل منیجمنٹ کیلئے لوٹ مارکا ذریعہ بن گیا،لاکھوں روپے کی کرپشن کے انکشافات،ایک منطورنظرپرائیویٹ آدمی کے ذریعے ڈرون کیمرے کی خدمات حاصل کی گئیں،فرضی بلنگ،فرضی انتظامات،نہ ہی میلے کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی اور نہ ہی مویشی پال حضرات کیلئے کوئی مناسب آگاہی مہم چلائی گئی اور نہ ہی خاطرخواہ انتظامات کئے گئے،مال مویشی فروخت کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا،نام نہاد میڈیا کے ذریعے سب اچھا کی رپورٹ کیلئے ایک مخصوص گروپ کو لکی ایرانی سرکس کے سینکڑوں پاس دئے جانے ،ٹینڈرزکمیٹی،اکائوٹس برانچ ودیگرکے منظورنظرمخصوص ٹھیکیداروں کو سالہاسال سے ٹھیکے دئے جانے کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں میلہ منڈی مویشیاں کی ایک تاریخ ہے جوکہ ہرسال 22فروری کو منعقدکیا جاتا ہے ،اس میلے کے منعقد کرنے کا مقصد جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے منڈی بنانااور عوام کیلئے سستی تفریح کا بھی انتظام کرنا شامل ہوتا ہے اس میلہ کو میلہ مویشیاں و اسپاں بھی کہا جاتا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں میلہ منڈی مویشیاںایم ڈی کیٹل کمپنی ڈی جی خان محمد یونس کھتران کیلئے لوٹ مارکا ذریعہ بن گیا جس میں کئی طرح سے لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے ،اس میلے کی فرضی ڈرون کیمرے کی کوریج کیلئے ایک پرائیویٹ شیخ سلیم رضانامی شخص کو کوغیرقانونی ٹھیکہ دیا گیا ،جس کی فرضی بلنگ کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،اسی طرح میلے کے انعقاد کیلئے کسی بھی قسم کی افتتاحی تقریب کااہتمام نہ کیاگیا لیکن ذرائع کاکہنا ہے کہ افتتاحی تقریب کے نام پر خرچ کا بھاری بل بن چکا ہے ،اسی طرح تفریح کیلئے بلائے گئے ڈی کلاس گلوکاروں کے نام پر اے کلاس گلوکاروں کے معاوضوں کے بل بنائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔

دوسری طرف اس میلہ کے انعقاد کیلئے مویشی پال حضرات کیلئے کوئی مناسب آگاہی مہم چلائی گئی اور نہ ہی خاطرخواہ انتظامات کئے گئے،میلے کی جگہ پر مویشی وںکیلئے پانی اور سستے گھاس کے سٹال نہ دکھائی دئے ،میلے میں مویشی لانے والے بیوپاریوں اور مویشی پال حضرات کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاگیاجس سے مال مویشی فروخت کرنے والوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرناپڑا

ذرائع کے مطابق میڈیا میں سب اچھا کی رپورٹ چلوانے کیلئے ایک ایجنٹ کے ذریعے ایک مخصوص گروپ کو لکی ایرانی سرکس کے سینکڑوں پاس دئے گئے،اسی طرح کیٹل منیجمنٹ کے اندرونی ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹل کمپنی ڈی جی خان محمد یونس کھتران نےٹینڈرزکمیٹی، اکائوٹس برانچ ودیگر سے ملی بھگت کرکے منظورنظرمخصوص ٹھیکیداروںکو سالہاسال سے میلہ منڈی مویشیاں اور دیگر منڈیوں کے ٹھیکے دئے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور نئے آنے والے ٹھیکیداروں مختلف اعراضات لگاکر بھگادیا جاتاہے ،شہری وسماجی تنظیموں کی طرف حکام بالا سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

Comments are closed.