ڈی جی خان :کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کےلئے پرانی سبزی منڈی کا رقبہ جلد صاف کرنے کےلئے دوبارہ بھاری مشینری لگانے کے احکامات جاری

ڈی جی خان،باغی ٹی وی(جواداکبر) کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کےلئے پرانی سبزی منڈی کا رقبہ جلد صاف کرنے کےلئے دوبارہ بھاری مشینری لگانے کے احکامات جاری
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری کےلئے سیکٹر سطح پر افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں۔مزید 300 مین ہولز کے ڈھکن آئندہ ملنا شروع ہو جائیں گے ۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد شہر کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے صبح سویرے یونین کونسل چار،سات،دس اور سولہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔صفائی ،سیوریج کے معاملات دیکھتے ہوئے اہل علاقہ اور کمیونٹی کی کمیٹی کے اراکین سے ملاقاتیں کی۔انہوں نے سبزی منڈی ڈسپوزل ورکس کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔کارپوریشن کی حدود میں نقشہ منظور کروائے بغیر کسی کو تعمیراتی کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔شہر کے مرکزی بازاروں کے ساتھ گلی محلوں میں بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید ،اے سی صدر شکیب سرور ،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل ،ایس ای پبلک ہیلتھ شعیب فیاض اور دیگر افسران ہمراہ تھے

Leave a reply