ڈی جی خان :پولیس تھانہ صدر کی کارروائی، اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ،ملزم گرفتار

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(جواد اکبر سے) پولیس تھانہ صدر کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی، اسلحہ کی بڑی کھیپ 10 عدد پسٹل ، 01 عدد کلاشنکوف اور ہزاروں گولیاں پکڑی گئی ،ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر پل گجوجی پر ناکہ بندی کی گئی۔دوران ناکہ بندی ایک مشکوک شخص موٹر سائیکل سوار کو روکا گیا جس نے دریافت پر اپنا نام محمد راشد الرحمان ولد محمد بخش قوم سیہانی سکنہ شادن لنڈ بتلایا۔جس نے موٹر سائیکل کی ٹینکی پر ایک عدد گٹو رکھا ہوا تھا۔گٹو کی تلاشی لی گئی تو اسلحہ کی بھاری تعداد 10 عدد پسٹل ، 01 عدد کلاشنکوف اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں۔برآمد شدہ اسلحہ کی بھاری مقدار کو قبضہ پولیس میں لے کر ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم محمد راشد الرحمان ولد محمد بخش قوم سیہانی سکنہ شادن لنڈ کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا گیا۔گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف تھانہ صدر ڈیرہ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئ ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ افتخار قریشی انسپکٹر کا کہنا تھا کہ اے ایس پی ایاز خان کی ہدایات کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور جرم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے اس کے لیے عوام کو بھی پولیس کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے۔

Comments are closed.