ڈی جی خان :سول ڈیفنس،کسٹم اور ضلعی انتظامیہ کی طوطاچشمی،شہرتباہی کے دہانے پرپہنچ گیا

ڈی جی خان(باغی ٹی وی )سول ڈیفنس،کسٹم اور ضلعی انتظامیہ کی طوطاچشمی،شہرتباہی کے دہانے پرپہنچ گیا
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی بھرمار،غیرقانونی کاروبارکرنے والے افراد نے ایرانی ڈیزل اور پیٹرول گھروں میں سٹاک کرناشروع کردیا جس سے پورے شہرکی آبادی پٹرول بم کے نشانے پر آگئی ،کسی بھی وقت کوئی بڑاسانحہ رونما ہوسکتا ہے ،جس کی مثال گذشتہ روز ڈیرہ غازی خان گدائی چونگی کے قریب حسن نامی ڈیزل و پیٹرول سمگلر کے گھر میں رکھے ڈیزل اور پیٹرولکو آگ لگ گئی،موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 کو کال کی جس پرریسکیو 1122 بروقت موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس سے باقی مقامی آبادی کسی بڑے سانحہ کا شکارہونے سے بچ گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے ڈیہ غازیخان میں تعینات ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرخالد کریم قریشی جس کی ریٹائرمنٹ قریب ہے ،اس نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں ،ذرائع کامزید بتانا ہے کہ خالد کریم قریشی کاکہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد میں میری کون سی وقعت رہ جائے گی ،یہی وقت ہے اپنے بڑھاپے کیلئے کچھ بندوبست کرنے کا،دوسری طرف جب میڈیاپرغیرقانونی پٹرول ڈپوئوں یا غیرقانونی منی پٹرول پمپس کی نشاندہی ہوتی ہے سول ڈیفنس آفیسرخالد کریم قریشی اور اسسٹنٹ کمشنروہاں پہنچ جاتے ہیں اور اپنا ریٹ بڑھاکر وصولی کرتے ہیں،کسٹم حکام ،محکمہ سول ڈیفنس اورضلعی انتظامیہ مبینہ نوٹوں کی چمک کی وجہ سے آنکھیں بند کررکھی ہیں، انہی کی اجازت سے ڈیزل اور پیٹرول کے سمگلروں نے جناح کالونی،صدیق آباد کالونی،شاہ سکندرروڈ،بھٹہ کالونی، بلوچ کالونی، گدائی، خدابخش چوک، ٹمبر مارکیٹ،کنگن روڈ،تونسہ روڈ،ملتان روڈبائی پاس سمینہ روڈ،بائی پاس ٹول پلازہ،دانش سکول ٹول پلازہ ،پاکستان چوک،ملتان روڈ،حدو تھانہ گدائی، تھانہ صدر اور تھانہ سول لائن اور تھانہ دراہمہ کے علاقوں میں ڈیزل، پیٹرول بم بنے ہوئے ہیں جہاں سمگلروں نے مکان اور گودام کرائے پر لے کر سٹاک کیے ہوئے ہیں ،عوامی ،سماجی ومذہبی حلقوں نے اعلیٰ حکام وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر ڈیرہ غازیخان سے ڈیرہ غازیخان میں موجود سول ڈیفنس ،کسٹم حکام اور ضلعی انتظامیہ کے کرپٹ آفیسران کے خلاف فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بڑے سانحہ کے رونما ہونیاور انسانی جانوں کے ناتلافی نقصان سے بچا جاسکے ۔

Leave a reply