ڈی جی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان) پی ایچ اے نے عیدالفطر پر عوام کو بہترین تفریح اور صاف ستھرا صحت افزا ماحول فراہم کیا
تفصیل کے مطابق پی ایچ اے ڈی جی خان کےتمام انتظامی اور فیلڈ سٹاف نے دوران تعطیلات عیدالفطرکے دوران عوام الناس کو بہترین تفریح اور صاف ستھرا صحت افزا ماحول فراہم کرنے کیلئیے ڈی جی پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان طاہر جاوید انصاری کے حکم پر شبانہ روز مستعدی اور دلجمعی سے کام کیا۔ تمام پارکس عید کی چھٹیوں میں اہلیان شہر کیلئے کھلے رہے اور عملہ بھی موجود رہا۔
عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد تمام پارکس کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز فوری کر دیا گیا ہے جس میں پارک میں لگے جھولوں گراسی پلاٹس واکنگ ٹریکس اور پودوں کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام شامل ہے۔ ان کاموں کا آغاز ڈی جی PHA نے اپنی نگرانی میں کشمیر پارک سے صبح سے شروع کرایا اور دن کے اختتام تک بذات خود موجود رہ کر اس بات کو یقینی بنایا کہ پارک کی صفائی تزئین و آرائش کی بحالی کا کام بااحسن مکمل ہو۔ اسی طرح پی ایچ اے تمام پارکس کو صاف و شاداب رکھنے میں کوشاں ہے۔

Shares: