ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پریس کلب کے باہر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج
تفصیل کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں ضلعی رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ عبد الرحمن سیاف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس لے ورنہ حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی
حافظ ذکاء اللہ ایڈوکیٹ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈیرہ غازی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاحکومت اپنی عیاشیوں کے لیے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے لیکن غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کے لیے ہر اقدام اٹھا رہی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں فی الفور عوام کو ریلیف دے ،اگرعوام کو ریلیف نہ دیاگیا توپاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک بھر احتجاج کادائرہ وسیع کردے گی-
پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاج میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت اور حکومت کے خلاف نعرے بازی ،عوام کا کہنا تھا حکومت آفیسران کوگھر،گاڑی ،پٹرول اورمفت بجلی کے ساتھ بھاری تنخواہیں اور دیگر مراعات دیتی ہے ،اگرملکی حالات ٹھیک کرنے ہیں تو سب سے افسرشاہی کیلئے وہی قانون اور قاعدے رائج کریں جو عام دیہاڑی دارشہری کیلئے ہیں