ڈی جی خان اور راجنپور کے قبائلی چیفس اور سرداروں کا طویل عرصہ بعد مشترکہ مشاورتی اجلاس سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہوا

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے قبائلی چیفس اور سرداروں کا طویل عرصہ بعد مشترکہ مشاورتی اجلاس سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کوہ سلیمان کی ترقی،امن و امان،بندوبست، قبائلی فورسز بی ایم پی،بلوچ لیوی کی آسامیوں پر بھرتی،سکیل کی اپ گریڈیشن اور دیگر متعلقہ امور پر سرداروں کو اعتماد میں لیا۔سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ،سردار طارق محمود خان مزاری،سردار میر بادشاہ قیصرانی،سردار جعفر خان بزدار،سردار حیدر خان گورچانی،سردار اورنگزیب خان کھتران، سردار بہادر خان لنڈ اور دیگر نے مشاورتی اجلاس منعقد کرانے کی ذاتی کاوش پر کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا انیشیٹو ہے جسے جاری رہنا چاہئے۔سرداران نے اپنے خطاب میں کہا کہ قبائلی جرگہ سسٹم اور سوسالہ قبائلی روایات ہیں۔ قبائلی چیفس اور کمشنر نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کوہ سلیمان کی ترقی کیلئے ملکر کام کریں گے۔اجلاس میں مرحوم سرداران اور قبائلی فورسز کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔کمشنر نے بتایا کہ کوہ سلیمان چھ مواضعات کی سیٹلمنٹ،248 مواضعات کی باؤنڈری مکمل کرلی گئی ہے۔قبائلی فورس کو جدید اسلحہ اور گاڑیاں دی گئی ہیں۔کوہ سلیمان میں قبائلی سرداروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔۔اجلاس میں دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محمد انور بریار،عارف رحیم،ایڈیشنل کمشنر کوارڈیشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو طیب خان،کاشف ڈوگر،پولیٹیکل اسسٹنٹس محمد اسد چانڈیہ،محمد عمران اورترقیاتی محکموں کے افسران موجود تھے.

Leave a reply