ڈی جی خان :رجسٹری برانچ نائب قاصدوں اور مالی کے حوالے،رجسٹرارمفلوج،سائلین خوار،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی
ڈی جی خان،باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفےٰ کی رپورٹ)رجسٹری برانچ نائب قاصدوں اور مالی کے حوالے،رجسٹرارمفلوج،سائلین خوار،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی،سابقہ مالی اور ڈی سی آفس کے نائب قاصد آراوڈی کے تحت کلرک پروموٹ ہوئے تو انہیں ڈائریکٹ اہم پوسٹ والی جگہ رجسٹری برانچ میں تعینات کردیا گیا۔کوٹ چھٹہ میں مالی سے کلرک پروموٹ ہونے والا غلام حسین جورجسٹری کے کام کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہے ،وثیقہ نویسوں کے پاس جاکررجسٹریاں چیک کراتا ہے اوروثیقہ نویسوں کو سرکاری اہم ریکارڈ تک رسائی دے دی ہے
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں اندھیرنگری چوپٹ راج کی مثال سچ ثابت ہوچکی ہے ضلعی انتظامیہ کی غفلت یانااہلی یاپھر کچھ اور وجہ بھی ہوسکتی ہے ذرائع کابتانا ہے کہ ڈیرہ غازیخان رجسٹری برانچ کواس وقت عملاََ مالی اورنائب قاصدوں کے حوالے کردیاگیاہے ،سابقہ مالی اور ڈی سی آفس کے نائب قاصد آراوڈی کے تحت کلرک پروموٹ ہوئے تو انہیں ڈائریکٹ اہم پوسٹ رجسٹری برانچ میں تعینات کردیا گیاہے ،مالی،نائب قاصدسے پروموٹ ہونے والے کلرک رجسٹری برانچ کے کسی بھی کام سے واقف ہیں اور نہ ہی کسی دفترمیں بطورکلرک کام کرنے کا پہلے سے کوئی تجربہ ہے ،کلرک بھرتی ہوتے ہی رجسٹری برانچ پر مسلط کردیا گیا ،
کوٹ چھٹہ میں بطورمالی کام کرنے والا غلام حسین کو رجسٹری کلرک بنادیا گیا ،ڈی سی آفس میں بطور نائب قاصدکام کرنے والے سلیم شاہ کوترقی دیکررجسٹری برانچ میں تھمب رجسٹر کی ذمہ داری دے گئی، اسی طرح ڈی سی آفس کے نائب قاصدآکاش محسن اور احسان کو بھی پروموشن دیکررجسٹری برانچ میں تعینات کردیا گیا ہے۔
مالی سے کلرک پروموٹ ہونے والا غلام حسین جورجسٹری برانچ کے کام کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہے وہ وثیقہ نویسوں کے پاس جاکررجسٹریاں چیک کراتا ہے اوروثیقہ نویسوں کو سرکاری اہم ریکارڈ تک رسائی بھی دی ہوئی ہے ،جہاں ناتجربہ کارکلریکل سٹاف کی وجہ سے سائلین روزانہ دھکے کھارہے اور جنہیں گھنٹوں انتظارکی سولی پرلٹکایا جاتا ہے وہیں رجسٹراررجسٹری برانچ محمودالحسن کوبھی ان نااہل اناڑی کلرکوں نے مفلوج کردیا ہے ،جوسارادن آفس میں ان کا انتظارکرتا رہتا ہے لیکن پھربھی ان سے کوئی ڈھنگ سے کوئی کام نہیں ہوپاتا،
دوسری طرف ذرائع کابتانا ہے کہ رجسٹراررجسٹری برانچ محمودالحسن چند دن میں ریٹائرڈہونے والے ہیں اور وہ خاموشی سے اس نااہل ٹولے کوبرداشت کئے ہوئے ہیں ،شہریوں نے ارباب اختیارسے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔