کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کے ہمراہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا اچانک دورہ کیا۔مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے طبی سہولیات کا جائزہ لیا
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا اچانک دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان ڈویژن مہر شاہد زمان لک بھی ہمراہ تھے۔کمشنر ڈی جی خان نے دل ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی۔
مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔مریضوں اور لواحقین نے ڈاکٹرز کی موجودگی اور علاج معالجہ کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈی جی خان میں جدید مشینری اور آلات نصب کئے گئے ہیں۔دل کی تکلیف پر اب لوگوں کو ملتان، لاہور اور دیگر بڑے شہروں کےلئے نہیں جانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈی جی خان خطہ کےلئے بہت بڑی نعمت ہے۔پنجاب کے ساتھ خیبر پختونخوا،بلوچستان اور سندھ کے لوگ بھی اس سے مستفید ہورہے ہیں۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کو خطہ کی بہترین علاج گاہ بنائیں گے۔