ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(خصوصی رپورٹ )بی ایم پی کے ایس ایچ اوزکا انوکھا کھڑاک ،سمگلروں کو محفوظ ،متبادل راستے دے دئے
بین الصوبائی کوئٹہ روڈتمن لغاری کے سالوں سے تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوزنے اپنے قوانین وضع کرلئے،کمانڈنٹ بارڈرملٹری پولیس بھی سیاسی دبائو کی وجہ سے بے بس، بزدار دورحکومت میں پریشان تمن لغاری کے بارڈر ملٹری پولیس کے تمام اہلکاران اور ایس ایچ اوز وفاق میں پی ڈی ایم اور پنجاب میں نگران حکومت آتے ہی خوشحال ہوگئے،جب تک ہمارے سردارکے پاس اختیارات ہیں ہماراکوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا،بی ایم پی تمن لغاری کے اہلکاروں اور ایس ایچ اوز کے ڈائیلاگ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں بین الصوبائی کوئٹہ روڈتمن لغاری کے سالوں سے تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز نے اپنے قوانین وضع کرلئے،کمانڈنٹ بارڈرملٹری پولیس بھی سیاسی دباؤ کی وجہ سے بے بس، بزدار دورحکومت میں پریشان تمن لغاری کے بارڈر ملٹری پولیس کے تمام اہلکاران اور ایس ایچ اوز وفاق میں پی ڈی ایم اور پنجاب میں نگران حکومت آتے ہی خوشحال ہوگئے،جب تک ہمارے سردارکے پاس اختیارات ہیں ہماراکوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ،بی ایم پی تمن لغاری کے اہلکاروں اور ایس ایچ اوز کی ڈائیلاگ بازیاں۔ بلوچستان سے آنے والا سامان منشیات اور دیگر نان کسٹم سامان جس میں ایرانی ڈیزل ، چھالیہ، گٹکا ، سگریٹ، غیر ملکی ٹائرز،کپڑا ،پلاسٹک دانہ، ڈرائی فروٹس ،الیکٹرانکس کا سامان سمیت سکریپ اور سپیر پارٹس ہوتے ہیں جن کی سپلائی تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداوں کی ملی بھگت سے جاری رہتی ہے ، بلوچستان سے آنے والا سامان بلوچستان لیویز، کسٹم ۔بارڈملٹری پولیس کی کئی چیک پوسٹوںاورپنجاب پولیس کی چیک پوسٹوں سے ہوتا ہوا پیٹرولنگ پولیس پنجاب اور کئی تھانوں کی حدود سے ہوتا ہوا پورے پنجاب میں سپلائی ہونے لگا ہے ، محکموں کی اس شاندار شرکت دار ی اورمحفوظ ترسیل پر اسمگلر اور بی ایم پی تمن لغاری کے اہلکار اور ایس ایچ اوز مالامال ہوگے ہیں ۔اہم تھانوں میں باریاں لینے والے بااثر اور لغاری سرداروں کے چہیتے ایس ایچ اوزجن میں تھانہ بواٹہ میں تعینات ایس ایچ او اقبال لغاری ،تھانہ کھر کے ایس ایچ او رفیق لغاری ،تھانہ راکھی گاج کے ایس ایچ او حبیب لغاری اور ایس ایچ او تھانہ سخی سرور میں تعینات سرداروں کاخاص منظور نظر لیاقت عباس لغاری شامل ہیں ،تمن لغاری کے تھانوں میں عرصہ سے تعینات ایس ایچ اوز نے نامی گرامی سمگلروں سے پرانے یارانے نبھاتے ہوئے ان کے مال کی ترسیل کو محفوظ بنانے کیلئے متبادل کئی روٹ بناکردے دئے ہیں،ذرائع کاکہناہے کہ ان بااثر ایس ایچ اوزنے حصہ بقدرجثہ کے فارمولے کے تحت آپس میں اتفاق کرتے ہوئے تین اہم اور محفوظ روٹ اور کیموفلاج کیلئے جگہوں کی سہولت بھی دے دی ہے،تھانہ بواٹہ،تھانہ کھر،تھانہ راکھی گاج کراس کرانے کے بعداگرپنجاب پولیس،کسٹم ودیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کی کارروائی کاخدشہ ہوتوسمگلروں کی غیرقانونی سامان سے لوڈ گاڑیوں کوتھانہ راکھی منہ کے ساتھ واقع سرکاری ہسپتال اور مڈل سکول کے پیچھے کھائی کے قریب روک دی جاتی ہیں یا پھر بی ایم پی تھانہ سخی سرور کی حدود میں واقع کریش پلانٹس کے ساتھ متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے انہیں کیموفلاج کردیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ذرائع کاکہنا ہے کہ سخی سرورکے مضافاتی علاقوں کے علاوہ ڈیرہ غازیخان میں انڈس ہائی وے بائی پاس اور سمینہ روڈ کے بااثرزمینداروں کے ڈیرے بھی سمگلروں کے سہولت کار ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایم پی کے کرپٹ اوربااثر ایس ایچ اوزسمگلروں کومحفوظ اور متبادل راستے جاری کئے ہیں ان میں پہلا روٹ راکھی پل،جلال ترائی براستہ چوٹی بالا،چوٹی زیریں،کوٹ چھٹہ سے براستہ کوٹ چھٹہ غازیگھاٹ۔دوسراراستہ یا روٹ مٹھاون ،سخی سرور،ٹریکٹرفیکٹری،وڈور روڈ،غازی پارک،چوک چورہٹہ براستہ انڈس ہائی وے ،تیسراروٹ سخی سرور روجھانی روڈ،تالپور روڈ براستہ جامپور انڈس ہائی وے راجن پوروغیرہ ۔ان متبادل راستوں سے سمگلنگ کا سلسلہ بلاروک ٹوک جاری ہے ،کچھ سال قبل تک بلوچ لیوی کا موبائل گشت اور چیکنگ ناکے ہونے کی وجہ سے ٹرائبل ایریا سے سمگلنگ پرکافی حد تک کنٹرول تھالیکن اب تمام محکمہ جاتی ملی بھگت اور مک مکا کی پالیسی کی وجہ بلوچ لیوی کی کمانڈ پولیس کے حوالے کردی گئی ہے جس کے بعد بلوچ لیوی کا گشت اور چیکنگ ناکے اور چیک پوسٹیں ختم کردی گئیں اور جس کی وجہ سے ٹرائبل ایریا میں بی ایم پی ایس ایچ اوز منہ زور ہوگئے،لغاری سرداروں کی بے جامداخلت کی وجہ سے آفیسران بالا مفلوج ہوگئے اوران کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں ۔سماجی ،مذہبی اور شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

Shares: