بی ایم پی کے کرپٹ ایس ایچ اوز کیوجہ سے نان کسٹم پیڈ سامان اور ایرانی ڈیزل و پٹرول کی سمگلنگ عروج پر،کسٹم حکام بھی اپناحصہ لے کرخاموش
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان – کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک کے تبادلے کے بعد بارڈر ملٹری پولیس کے کرپٹ ایس ایچ اوز اور اہلکار متحرک نان کسٹم پیڈ سامان اور ایرانی ڈیزل و پٹرول کی سمگلنگ عروج پر باوثوق ذرائع کے مطابق نئے کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اسد خان چانڈیہ کے تعینات ہوتے ہی بارڈر ملٹری پولیس کے کرپٹ ایس ایچ اوز اور اہلکاروں نے اسمگلروں سے رابطے بحال کر دئیے اور نان کسٹم پیڈ سامان ایرانی ڈیزل و پٹرول کی سمگلنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے با وثوق ذرائع کے مطابق بلوچستان سے چلنے والی بسوں اور ویگنوں سے منتھلی طے کر لی گئی ہے جن کو نان کسٹم پیڈ سامان لے جانے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ ایرانی ڈیزل و پٹرول سمگلنگ کرنے والوں سے فی گاڑی فی چکر کے حساب سے طے کیے گئے ہیں نئے تعینات ہونے والے ایماندار آفیسر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اسد خان چانڈیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے پرانی کھڑی گاڑیوں اور سامان کی برآمدگی دکھا کر مطمئن کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، عوامی حلقوں نے سنئیر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری انور بریار کمانڈنٹ اسد خان چانڈیہ سے چیک پوسٹوں پر عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں اور ایس ایچ اوز کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے دوسری طرف کسٹم حکام اور پنجاب ایکسائز کرپٹ آفیسر اپنا حصہ لیکر بہتی گنگا میں نہانے لگے .