ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سبسڈی آٹا کی متوسط طبقہ تک رسائی یقینی بنانے کیلئے ٹرکنگ پوائنٹس اور عملہ کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فلور ملز کو گندم کاکوٹہ بھی بڑھا دیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے ہمراہ ڈی جی خان شہر کے ٹرکنگ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں.کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیرنے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے ہمراہ سیل پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،ڈی ایف سی مہر اختر حسین،فوڈ انسپکٹر کامران خان سکھانی اور دیگر افسران موجود تھے کمشنر نے پل ڈاٹ،فیصل مسجد چوک اور دیگر مقامات کے ٹرکنگ پوائنٹس پرسبسڈی آٹا کی تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی آٹا کے حصول کیلئے لمبی لائن نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ نام،شناختی نمبر اور متعلقہ معلومات کے اندارج اور آٹا کی تقسیم کیلئے عملہ بڑھایا جائے۔ہوٹل اور کاروباری افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے۔عوام کوسبسڈی آٹا کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔آٹا سیل ٹرکنگ پوائنٹس کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران بھی آٹا سیل پوائنٹس کی کڑی مانیٹرنگ کریں۔ضلع ڈیرہ غازی خان میں 152 آٹا سیل پوائنٹس بنائے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے بتایا کہ مخصوص پیکنگ میں دس کلو آٹا کا تھیلا 648 روپے میں تقسیم کیا جارہا ہے صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں پر کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔گندم،آٹا اور کھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں