ڈیرہ غازیخان : پوراشہرسلاٹرہاؤس میں تبدیل،مافیا جعلی مہریں لگا گوشت فروخت کرنے لگا

ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) پوراشہرسلاٹرہاؤس میں تبدیل،مافیا جعلی مہریں لگا گوشت فروخت کرنے لگا۔
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں سلاٹر ہاوس ناکام ہوگیا ہے ،مافیا جعلی مہریں لگا گوشت فروخت کرنے لگا ہے،شہر میں جگہ جگہ مذبحہ خانے کھل گئے اور شہر کی گلی محلوں میں مویشی ذبح کرکے گوشت پرجعلی مہریں لگاکر فروخت کیا جاتا ہے۔ میونسپل کارپوریشن اور لیبر انسپکٹرقصابوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے ،عملہ دیہاڑیاں لگانے لگا ،قادریہ چوک ،قائداعظم روڈ ، ملتان روڈ نزد شیل پمپ ،سمینہ چوک ،گدائی چونگی، کلمہ چوک،لیاقت ٹی سٹال چوک ،ریلوے روڈ ،پل ڈاٹ تاپل پیارے والی انڈس ہائی وے سٹرک پرکئی جگہ مذبحہ خانے کھل گئے ہیں ۔ بیمار اور لاغر جانوروں کو سر عام ذبح کیاجانے لگا۔ میونسپل کارپوریشن اور دوسرے سرکاری محکموں نے قصابوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے ،ڈیرہ غازی خان میں باسی اور مضر صحت گوشت کی اطلاع پر کارروائی ہوئی لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی انتظامیہ نے کہا کہ سلاٹر ہاس کے بغیر کسی بھی جگہ پر مویشی ذبح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مذبحہ خانہ میں وٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی میں مویشی ذبح کرایا جائیگا۔ذبح ہونے سے پہلے مویشی کا مکمل معائنہ ہوگا۔ ۔ شہرمیںقادریہ چوک،قائداعظم روڈ، ملتان روڈ نزد شیل پمپ،سمینہ چوک ،گدائی چونگی، کلمہ چوک،لیاقت ٹی سٹال چوک، ریلوے روڈ اور پل ڈاٹ روڈ تاپل پیارے والی سٹرک پرقصائی بیمار اور لاغر جانوردھڑلے سے ذبح کرتے ہیں ۔گوشت مارکیٹ کے معائنہ کے دوران انکشاف ہوا کہ مافیا نے جعلی مہریں بنائی ہوئی ہیں اور شہر کی گلی محلوں میں مویشی ذبح کرکے گوشت پر مہریں لگاکر فروخت کیا جاتا ہے۔مشیر وزیر اعلی نے کہا تھا کہ کہ صحت مند مویشی کے گوشت کی دستیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کریںگے مگر قصابوں نے بڑے چھوٹے ہوٹلوں میں ناقص گوشت کی سپلائی جاری رکھی ہوئی ہے قصاب عوام کی جان کے دشمن بن گئے بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے میں مصروف ۔ناقص صفائی کا نظام حکومت نے لاکھوں روپے کی لاگت سے مانکہ نہر کی صفائی کروا کر اور پودے لگا کر اس کو صاف کیا ، قصابوں نے جانوروں کی گندگی اور آنتیں وغیرہ اس میں ڈالنا روزانہ کا معمول بنا لیا اور بیمار جانوروں کا گوشت 700 روپے سے 800 کلو میں فروخت کیا جاتا ہے اور جانور سلاٹرہائوس لیکر جانا اپنی توہین سمجھتے ہیں جانوروں کو کوئی چیک کرنے والا نہیں ۔ میونسپل کارپوریشن کا عملہ ڈاکٹر آ کر رشوت وصول کرنے تک محدود کئی قصاب تو گوشت پر سرکاری مہر لگانے کا تکلف بھی نہیں کرتے،میونسپل کارپوریشن ،کا عملہ سرکاری محکمے والے حرام کھانے میں کامیاب، قصابوں کا کہنا ہے اوپر تک آفیسروں کو حصہ اور گوشت دیتے ہیں ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔اور ہوٹل مالکان بغیر کسی تردد کے گوشت خریدنے پر مجبورکیونکہ قصا ئیوں نے ہر ہوٹل کو لاکھوں روپے کا مقروض کر رکھاہے ۔ میونسپل کارپوریشن کا عملہ محکمہ لائیو سٹاک ا ورویٹرنری ڈاکڑ لاکھوں روپے لیکر مہریں لگانے بیمار اور لاغر جانور فروخت کرنے کی اجازت دے دی ، اہل علاقہ اور عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اورمحکمہ لائیوسٹاک میونسپل کارپوریشن لیبر انسپکٹر اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply