ڈیرہ غازی خان:یوٹیلٹی سٹور گھنٹہ گھر پرسستے آٹے کاحصول شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان)یوٹیلٹی سٹور گھنٹہ گھر پرسستے آٹے کاحصول شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان گھنٹہ گھر یوٹیلٹی سٹور پر آنے والا رمضان پیکج آٹا لوگوں کے لیے وبال جان بن گیا ،مرد اور خواتین یوٹیلٹی سٹور پر آٹے کے 10کلو گرام ایک تھیلے کے لیے روڈ پر لمبی قطاریں لگا کر ذلیل ہو رہے ہوتے ہیں

بزرگ خواتین کا بھی کوئی لحاظ نہیں رکھا جاتا ان کو بھی قطار میں کھڑا کر ذلیل کیا جاتا ہے اسٹور کیپر جو اٹا دیتےوقت اپنے آپ کو وقت کا جلاد سمجھتے ہیں وہ بزرگ خواتین کو بھی دھکے دینے سے باز نہیں آتے ،یوٹیلٹی سٹور پر خواتین کی عزت اور احترام کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا

یہاں پرآٹے کے لیے عورتوں کی تذلیل کی جاتی ہے روڈ پر لمبی قطاریں لگوائی جاتی ہیں روڈ پر بٹھایا جاتا ہے بزرگ خواتین کو دھکے مارے جاتے ہیں عورتوں کی عزت اور پردے کا کوئی انتظام نہیں کیا جاتادوسری جانب مرد بیچاروں کو لمبی قطاریں لگوا کر علیحدہ سے ذلیل کیا جاتا ہے

رعائتی آٹاکے ساتھ یوٹیلٹی سٹورزوالےشہریوں کو زبردستی ایسی اشیاء بھی خریدنے پر مجبورکرتے ہیں جن کی انہیں ضرورت بھی نہیں ہوتی یا جن کے پاس اضافی اشیاء خریدنے کے کیلئے رقم نہیں ہوتی انہیں آٹا نہیں دیاجاتا،اس غریب شہری کی تذلیل کرکے دھکے دیکر باہر نکال دیا جاتا ہے،

روڈ پر لمبے قطاروں کی وجہ سے شہریوں کو بھی بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے .

شہریوں نے اعلیٰ حکام سےنوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

Leave a reply