ڈی جی رینجرز (سندھ) کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ کیلیے کنٹرول روم کا دورہ
ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے 10محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر کراچی میں مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے قا ئم کر دہ رینجرز کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
اس موقع پر علاقہ سیکٹر کمانڈر نے ڈی جی رینجرز کو عاشورہ ِمحرم الحرام کے مرکزی جلو س کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ عاشورہ کی سیکیورٹی فول پروف بنا نے کے لیے سندھ بھر اور خصو صاً کراچی میں 7ہزار سے زائد رینجرز اہلکار اور آفیسرز سیکیورٹی پر ما مور ہیں۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) نے جلوس کے راستوں پر کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور عاشورہ کے مو قع پرصوبے کے مختلف شہروں اور کراچی میں سیکیورٹی کے مر بو ط انتظا مات کی ہدایات جاری کیں۔
ڈی جی رینجرز (سندھ) نے تمام مکاتب فکر کی جا نب سے اخوت، بھا ئی چارے اور اتحاد بین المسلمین پر قا ئم رہنے کو سراہا۔ سندھ رینجرز کی جا نب سے10محرم الحرام کے جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ جلوسوں کی گزر گاہوں میں آنے والی بلند عمارتوں پرسنائپرز بھی تعینات کیئے گئے ہیں۔ عا شورہ سے قبل رینجرز کی جا نب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سر چ اور کومبنگ آپریشن بھی کیے گئے جس کے دوران متعدد گرفتاریاں عمل میں لا ئی گئی۔اس مو قع پر جلو س کے منتظمین نے سیکیورٹی اداروں کی جا نب سے محرم الحرام کے دوران کیے جا نے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سی پی او پہنچ گئے ،وزیراعلیٰ کے ساتھ چیف سیکریٹری سہیل راجپوت بھی ہیں ،وزیراعلیٰ سندھ کو سی پی او کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں آئی جی نے بریفنگ دی،وزیراعلیٰ سندھ نے جلوس کی موومینٹ اسکریں پر دیکھی ،وزیراعلیٰ سندھ نے جلوس پر نسب مختلف کیمروں کی مانیٹرنگ کے کام کا جائزہ بھی لیا ،وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف عمارتوں پر تعینات اہلکاروں کی پوزیشن بھی دیکھی ،وزیراعلیٰ نے نشتر پارک، پریڈی اسٹریٹ ،ایم اے جناح روڈ ، اور دیگر علائقوں پر جلوس دیکھا ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تلاش ایپ کا معائنہ کیا ،تلاش ایپ کے زریعے انگوٹھے کے نشان سے کسی بھی شخص، کرمنل، یا ڈیڈ باڈی کی شناخت ہو سکتی ہے ،تلاش ایپ کے زریعے اگر کسی گاڑی کا نبر درج کیا جائیگا تو اس کا مکمل رکارڈ حاصل ہو سکے گا ،اس ایپ سے کسی شخص کا انگوٹھا لگا کر معلو م کیا جا سکتا ہے کہ وہ ملکی ہے یا غیر ملکی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ نے مشین پر اپنا انگوٹھا لگا کر اپنی شناخت کا پورا رکارڈ دیکھا