ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی(نیوز رپورٹر شاہد خان ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی عمل کی انسپکشن،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے سبزی و فروٹ منڈی سرور والی ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا۔
انہوں نے پیاز،آلو،ٹماٹر،گوبھی،پھلوں کی نیلامی کا موقع پر جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر منڈیوں میں نیلامی عمل کی نگرانی سے خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ کیا جارہا ہے،قیمتوں کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف دلانا ترجیح ہے،
نیلامی عمل کی مانیٹرنگ سے قیمتیں کنٹرول میں ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا سبزیوں اور پھلوں کے تھوک و پرچون ریٹس کا موازانہ بھی کیا جارہا ہے،چیک اینڈ بیلنس سے منڈی کے معاملات میں مزید بہتری لارہے ہیں،
منڈی میں بغیر ریٹ لسٹ کسی کو بھی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مارکیٹ کمیٹی کاسٹاف صفائی سمیت ہر نیلامی عمل میں بہتری لائے،کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔
منڈی دورہ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان غنی و دیگر افسران ہمراہ تھے۔