ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لمز یونیورسٹی لاہور میں طلباء کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ، انتظامیہ اور طلباء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس نشست کے دوران سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر طلباء اور اساتذہ سے مفصل گفتگو کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کے سوالات اور تحفظات کے مدلل اور تفصیل سے جوابات دیے، جس سے طلباء کو مختلف مسائل اور ان کے حل کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی۔یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے اس خصوصی نشست کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس ملاقات کو نہایت مفید اور اہم قرار دیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں اس طرح کی مزید نشستوں کے انعقاد کے لیے کوشاں رہیں گے تاکہ طلباء کو ملکی سیکیورٹی اور دیگر اہم مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔
نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل
آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کر دی