ڈیرہ غازی خان : ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کا دورہ ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب مقصود الحسن کا دورہ ، انہوں نے آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس سربراہان سے اجلاس کیا، ملکی صورتحال اور دہشتگردی کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اجلاس میں ڈی پی او ڈی جی خان میاں محمد اکمل ،ڈی پی او مظفر گڑ ھ احمد نواز شاہ ،ڈی پی او کوٹ ادو تنویر احمد ملک ،ڈی پی او لیہ محمد ناصر سیال اور دیگر اعلیٰ نے افسران نے شرکت کی آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے سکیورٹی انتظامات اور امن وامان کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا اور ضلعی سربراہان نے حساس مقامات، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اور کرائم سے متعلق بریفنگ دی ایڈیشنل آئی جی نے موجودہ صورتحال اور دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر حساس مقامات، اہم تنصیبات، فارنرز، مذہبی عبادت گاہوں ،عوامی مقامات، پولیس ودیگر اہم سرکاری دفاتر اور چیک پوسٹوں پر سخت سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ اہم تنصیبات اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے، سکیورٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے کے لیے افسران گاہے بگاہے سیکیورٹی چیکنگ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کی جائیں انٹیلیجنس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر سرچ ،سویپنگ اور کومبنگ آپریشن کیے جائیں، بین الصوبائی و بین الاضلاعی چیک پوسٹوں، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے اور تمام شہریوں و گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد جانے دیا جائے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک کرنے کے لیے پولیس افسران و جوانوں کے حوصلے بلند ہیں جو کہ کسی بھی درپیش چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں امن کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پولیس افسران کا فخر ہے ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس تمام تر دستیاب وسائل کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے۔
انہوں نے تمام اضلاع میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دینا پولیس افسران کا فریضہ ہے،میرٹ اور ہمدردی فرض شناس افسر کا شیوہ ہےایمانداری اور محنت سے فرائض کی انجام دہی پولیس کے وقار کو قائم اور عوامی نظروں میں پولیس کے امیج کو بہتر کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس ڈسپلن فورس ہے جسکی ڈیوٹی شہریوں کے مسائل کا حل اور امن و امان قائم رکھنا ہے قانون کی خلاف ورزی قابل مواخذہ فعل ہے فرائض میں غفلت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران و ملازمان کے خلاف سبق آموز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply