ڈیرہ غازی خان: آل پارٹیز امن کانفرنس ،آرمی وقومی تنصیبات پر حملے سراسرملکی سلامتی پر حملہ ہیں -مقررین

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی )آل پارٹیز امن کانفرنس پاک فوج کی خدمات اور استحکام پاکستان کیلئے ہم سب متحد ہیں آرمی وقومی تنصیبات پر حملے سراسرملکی سلامتی پر حملہ ہیں سیاسی دہشت گردی وملک دشمن کاروائیوں کے پیچھے انڈیا اسرائیل امریکہ کاہاتھ ہے 9 مئی پاکستان کیلئے یوم سیاہ کادن ہے پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ملک دشمنوں کو دندان شکن جواب دینے کیلئے عوام افواج پاکستان کیساتھ قدم سے قدم ملا کے کھڑی ہے آل پارٹیز کانفرنس میں ڈیرہ غازیخان کی تمام مذہبی وسیاسی سماجی تنظیموں صحافی وکلاء تاجران نے شرکت کرکے فوج کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیاہے ،امن کانفرنس کی صدارت مولانا محمد خان لغاری نے کی علامہ مولانا عبدالغفور سیفی، جمعیت علمائے پاکستان مرکزی رہنما سفیرامن معروف مذہبی سکالر مولانا قاری جمال عبدالناصر ،مولانا مفتی خالد محمود وفاق المدارس، طارق علی خان کاکڑ ،سلطان محمود ڈاھا، شیخ لیاقت علی رفیق مسلم لیگ نواز، مولانا عبدالرحمن غفاری صدر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، میاں زاہدفاروق مرکزی مسلم لیگ مخدوم محمد زاہد قریشی جمعیت اہلحدیث ،ملک فیض محمد ایڈووکیٹ سابق صدر وکلاء بار، مفتی عمرفاروق سخی سرور، انجمن تاجران کے رہنما محمداکرم خان لودھی، الحاج احمد حسن خان کھلول، مولانا عابد الرحمان کھوسہ، پیر طریقت عبدالوھاب نقشبندی کے علاوہ مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا اور کشمیر پر انڈیا کے ظالمانہ تسلط کی خلاف متفقہ طور پر مذمت کی۔
اس کانفرنس سے قبل پریس کلب ڈی جی خان میں جمعیت علمائے پاکستان مرکزی رہنما سفیرامن معروف مذہبی سکالر مولانا قاری جمال عبدالناصر نے دوران گفتگو ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سویلین معاملات کیس سول کورٹ میں چلتے ہیں جب فوج اور ملکی دفاعی تنصیبات کا معاملہ آجائے تو اس کیلئے آئینی طور ان کے مقدمات فوجی عدالتوں ،خصوصی عدالتوں یا پھر دہشت گردی کی عدالتوں میں چلائے جاسکتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا حملوں میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزائیں ملنی چاہیں ،ان کامزیدکہناتھا کہ جو سیاسی جماعتیں یا افراد کہتے ہیں کہ ہم ان حملوں میں ملوث نہیں ہیں انہیں اپنی حب الوطنی اور ریاست پاکستان سے اپنی وابستگی ثابت کرنا ہوگی،انہوں نے مزید بتایا کہ جمعیت علمائے پاکستان کے امیرمحترم حضرت مولانا فضل الرحمن کئی بار جیل جاچکے ہیں اور جیل کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن کلمہ حق اور اپنی پاکستان سے وابستگی پر آنچ نہیں آنے دی –

Leave a reply