ڈیرہ غازیخان:پولیس کی طرف سے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات مکمل

ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)پولیس کی طرف سے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات مکمل،ڈی پی او سید علی خود سیکیورٹی معاملات کی نگرانی کررہے ہیں ۔

ضلع بھر میں ٹوٹل 89 مجالس اور 117 جلوس برآمد ہوں گے،جن میں اے کیٹیگری کی 32 جبکہ بی کیٹیگری کی 37 اور سی کیٹیگری کی 20 مجالس ہوں گی۔اسی طرح اے کیٹیگری کا 14 جبکہ بی کیٹیگری کے 43 اور سی کیٹیگری کے 60 جلوس برآمد ہوں گے۔

ڈیرہ پولیس کی طرف سے ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلع پولیس، ٹریفک پولیس اور منتظمین کی طرف سے نامزد کردہ وولینٹییرز بھی پولیس کے ہمراہ فرائض سر انجام دیں گے۔خواتین عزاداروں کے لئے الگ سے لیڈیز پولیس تعینات ہے۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر دفعہ 144 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اور اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply