ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)چیئرمین پریس کلب بخت محمد خان کھوسہ کی مکہ مکرمہ میں امام کعبہ شیخ صالح بن حمید سے ملاقات

تفصیل کے مطابق سعودی عرب مکہ مکرمہ میں امام کعبہ شیخ صالح بن حمید سے ڈیرہ غازی خان پریس کلب کے چیئرمین بخت محمد خان کھوسہ انکے صاحبزادے عمران علی خان کھوسہ بھتیجے عزیز بختیار اور محمد یوسف سمیت عمیر بختیار کھوسہ کی ملاقات

دوران گفتگو امام کعبہ شیخ صالح بن حمید نے پاکستان سے سعودی گئے ہوئے عمرہ زائرین بخت کھوسہ و دیگر مہمانان کی عربی روایت کے مطابق قہوہ سے تواضع کی ۔

اس موقع پر خوشگوار ماحول پیدا ہوگیا اور امام کعبہ ننھے زائر عمیر بختیار کھوسہ کا ہاتھ پکڑ کر انہیں پیار کرتے رہے یاد رہے کہ 23 مارچ 2024 کو ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین پریس کلب بخت محمد خان کھوسہ اور انکے اہلخانہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچے جہاں پر وہ سب گذشتہ تین روز سے اللہ تعالی کے مہمان بنے ہوئے ہیں

گذشتہ روز چیئرمین پریس کلب ڈیرہ غازی خان بخت کھوسہ کی امام کعبہ شیخ صالح بن حمید سے انکے دوست شیخ سیف اللہ نے ملاقات کیلئے بعد تراویح وقت طے کیا اس دوران بخت محمد خان کھوسہ چیئرمین پریس کلب سمیت انکے فرزند عمران علی خان کھوسہ جو کہ لاء کےسٹوڈنٹ ہیں اور بھتیجے محمد یوسف اور عزیز بختیار سمیت عمیربختیار بھی ہمراہ تھے

ملاقات امام کعبہ شیخ صالح بن حمید کے ساتھ خانہ کعبہ میں انکے آفس میں ہوئی اور انکے خلوص و محبت نے نہ صرف مہمان نوازی کی شاندار روایت کی تجدید کی بلکہ انہوں نے اپنے سٹاف کو مہمانوں کو حرم پاک سے بطور تحفہ قران شریف کا نسخہ دینے کیلئے بھی ہدایت کی ۔

الوداعی موقع پر گروپ فوٹو بنوائے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی

Shares: