ڈیرہ غازی خان: کاروان امن کے قائدین ،علمائے کرام اور اقلیتی نمائندوں کیساتھ امام بارگاہوں کا دورہ

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی) متحدہ امن کمیٹی ڈیرہ غازی خان کیطرف سے کاروان امن کے قائدین علمائے کرام اور اقلیتوں کے نمائندوں کیساتھ تمام امام بارگاہوں کابھر پور دورہ ،شاندار سیکورٹی انتظامات پرآر پی او اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اور سیکورٹی اداروں کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

کمشنرو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اور انتظامی افسران کارپوریشن کے ذمہ داران کی شاندار کاوش پر مثالی نظم وضبط تمام امام بارگاہوں پر اوقات کی پابندی سپیکر ایکٹ پر کڑی نگرانی پرہم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں، اسی طرح ذاکرین اور مجالس کے منتظمین سے مذہبی قائدین نے ملاقاتیں کیں

جس پر اہل تشیع کے ذمہ داران کرم حسین زرگر، مجاہد خان کھوسہ،سیدشوکت شاہ نے عہد کیا کہ ہماری مجلسوں میں کسی قسم کی مذہبی دل آزاری اور سب وشتم نہیں ہوگا، اس پر ہم پنجاب حکومت اور ڈویژن وضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں قیام امن کیلئے تمام مکاتب فکر اور مسالک کیطرف سے غیر مشروط تعاون کا اعلان کرتے ہیں

سفیر امن مولانا قاری جمال عبدالناصر ،مخدوم محمد زاہد قریشی، حکیم شجاع احمد طاہر، سلیم الیاس مسیح ،ملک جلیل اکرم خان لودھی، ڈاکٹر حشمت سعید قاری، محمد اسلم لنڈ نے آخر منتظمین مجالس سے ملاقات کی اور اتحاد بین المسلمین کاضابطہ اخلاق ہم سب کیلئے امن کی ضمانت دیتاہے ،محرم الحرام ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتاہے-

Leave a reply