وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کیطرف ڈیرہ غازیخان کے شہید مزدوروں کے ورثا کیلئے مالی امداد

6 شہید مزدوروں کے ورثاء کو15لاکھ روپے مالیت کےچیک دیئے گئے

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کیطرف ڈیرہ غازیخان کے شہید مزدوروں کے ورثا کیلئے مالی امداد،کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک اور ڈی پی او احمد محی الدین کی چھابری زیریں آمد،

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے مزدوروں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کئے۔وزیر اعلی پنجاب کیطرف سے 6شہید مزدوروں کے ورثاء کو15لاکھ روپے مالیت کےچیک دیئے گئے۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کی مغفرت اور بلند مراتب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ و غم میں برابر کے شریک ہیں،ہماری ہمدردیاں شمالی وزیر ستان کے شہداء کے پسماندگان کیساتھ ہیں،

انہوں نے کہا کہ ہم محنت کشوں کیساتھ ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، حکومت پنجاب نے اپنے شہریوں کیساتھ ہونیوالی دہشتگردی واقعہ کا نوٹس لیا ہے،ہماری ایجنسیاں اور ادارے دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک ضرور پہنچائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ متاثرین کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتےہیں،وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا
رہے ہیں۔

Comments are closed.