ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹریکٹر ٹرالیوں سےہونیوالےحادثات اور کیمونٹی سیفٹی بارے اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجنیئر احمد کمال نے حادثات روک تھام بارے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ دور حاضر میں حادثات کا بڑھنا لمحہ فکریہ ہے،حکومت پنجاب نے شہریوں کوحادثات سے بچانے کیلئے جدید سیفٹی میئرز متعارف کروائے ہیں،ضلع میں سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے،کسی بھی ایمرجنسی میں ریسکیو1122کیساتھ رابطے میں رہنا ضروری ہے،

ڈی سی ڈیرہ غازی خان نے کہا ریفلیکٹرز اور حفاظتی اقدامات کے بغیر کسی ٹریکٹر ٹرالی کو سڑک پر نہ آنے دیاجائے،شہریوں اور تمام سٹیک ہولڈرز میں حادثات بچاؤ بارے آگاہی دی جائے،

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں484ٹریکٹر ٹرالی حادثات سے580افراد متاثر ہوئے،327کو موقع پر طبی امداد دی گئی ہے۔

Shares: