ڈیرہ غازیخان، باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی )کرپشن کنگ بی ایم پی اکاؤنٹنٹ کا بلوچ لیوی پرقبضہ،ملازمین سے بھتہ وصولی معمول بنالیاہے۔ چوہدری مسعود
تفصیل کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری مسعود احمد نے کہا ہے کہ نہایت افسوس کامقام ہے کہ بی ایم پی اور بلوچ لیوی فورس کے اکاؤنٹ پر ایسا شخص قابض ہے جو کرپشن میں لتھڑا ہوا ہے ،اکاؤنٹنٹ آغارضا نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے فیصلے کی بھی دھجیاں اڑادیں جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لیوی فورس اور بارڈر ملٹری پولیس پنجاب پولیس کا حصہ ہیں ،ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن No.NP-1/6-9/90مورخہ 18/03/1992 جو کہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی جسٹس فخرالنسا نے رٹ پٹیشن نمبر 11761 کے فیصلہ کی روشنی میں بلوچ لیوی اور بی ایم پی کے پے سکیل اپ گریڈ کرنے اور پولیس رولز اور مراعات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق سروس سٹرکچر ،رولز،ڈیوٹی بھی پنجاب پولیس کے مطابق ہے لیکن کرپٹ اکاؤنٹنٹ نے FDA،رسک الاؤنس ودیگر مراعات کیلئے ملازمین سے 3000روپے فی ملازم ڈیمانڈ کی ،ملازمین نے اس کی ڈیمانڈ پوری نہ کی تو انہیں ملنے والا FDAبند کرادیا ،
یہ خبر بھی پڑھیں
ڈی جی خان : بلوچ لیوی اور بی ایم پی ملازمین سرکاری مراعات سے محروم کر دیئے گئے
چوہدری مسعود نے کہا جو ملازم ،اکاؤنٹنٹ آغارضا کو رشوت نہ دے تو یہ شخص اس ملازم کے ریکارڈ ضرور کہیں نہ کہیں گڑبڑ ضرور کردیتا ہے ،انہوں نے کہا ابھی محکمہ کی طرف سے ملازمین کو اعزازیہ دیاگیا ہے اس اعزازیہ کے چیک پاس کرانے کیلئے بھی اس شخص نے تمام ملازمین سے 500 روپے فی چیک کی ڈیمانڈ کی اور مجھ سے بھی اس نے پانچ سوروپے مانگے ہیں ،میرے انکار پر اس نے مجھ سے تلخ کلامی بھی کی ہے ،چوہدری مسعود نے کہا یہ آدمی ملازمین کو انسان بھی نہیں سمجھتا ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اور گالم گلوچ اس کامعمول ہے ،ملازمین اس کے رویہ اور کرپشن سے متعلق کئی بار کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمشنرکوشکایات اور اس کی دھونس دھاندلی اور زبردستی سے آگاہ کرچکے ہیں ،چوہدری مسعود نے کہاکہ نہیں معلوم کہ آفیسران کی کیامجبوری ہے جوایک کرپٹ آدمی کے خلاف ایکشن لینے سے ڈرتے ہیں یا یہ تمام آفیسران کوزیادہ کچھ کماکردے رہا ہے اور آفیسران کی آنکھیں بند ہیں ،چوہدری مسعود نے کہااگرآفیسران بالا نے اس کے خلاف ایکشن نہ لیا تو ہمیں مجبوراََ APCAکا پلیٹ فارم استعمال کرنا پڑے گا۔
ڈیرہ غازیخان:کرپشن کنگ بی ایم پی اکاؤنٹنٹ کا بلوچ لیوی پرقبضہ،ملازمین سے بھتہ وصولی معمول بنالیاہے ملازمین اس کے رویہ اور کرپشن سے متعلق کئی بار کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمشنرکوشکایات اور اس کی دھونس دھاندلی اور زبردستی سے آگاہ کرچکے ہیں ۔چوہدری مسعود@BaaghiTV @MumtaazAwan @dcdgkhan pic.twitter.com/pNBMmart5Q
— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) June 23, 2023