ڈیرہ غازیخان:علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں دوسری جدید ترین سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کردیا

ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں دوسری جدید ترین سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کردیا ،مریضوں کو باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑ ے گی،

جس سے روزانہ سینکڑوں افراد استعفادہ کرسکیں گے یہ بات علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمان عامرقیصرانی نے ُپروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی کے ہمراہ ٹراما سنٹر میں سی ٹی سکین افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر عبدالرحمان عامرقیصرانی نے کہا کہ ٹراما سنٹر میں عرصہ دراز سے سی ٹی سکین خراب تھی بڑی محنت اور کوششوں سے نئی مشین نصب ہوئی ہے

زخمی مریضوں کو ہسپتا ل کے آوٹ ڈور جانا پڑتا تھا اب ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات میسر ہوں گی،انہوں نے کہا کہ سی ٹی سکین علاج معالجہ کے سلسلے میں ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تشخیصی سہولیات بھی معاون ثابت ہو گی

اس سے پہلے ہسپتال کے آوٹ ڈورمیں 128 سلائسز (Slices) مشین کام کر رہی تھی وہ بھی بدستور فعال رہے گی شعبہ ریڈیالوجی کی طرف سے ایکسرے‘ الٹراساونڈ‘ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی ٹیسٹ سے اس خطہ کے علاوہ ملحقہ صوبوں کے عوام بھی استفادہ کر رہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر سرجن رضوان انور،ڈاکٹر راشد رسول کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

Leave a reply