ڈیرہ غازیخان :ڈی سلٹنگ کے عمل سے کسانوں کو ٹیل تک پانی میسر آئے گا،ڈپٹی کمشنر

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)ڈیرہ غازیخان کے اریگیشن چینلز میں پانی کی سپلائی اور ڈی سلٹنگ بارے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیرمسلم،ڈپٹی ڈائریکٹر معدنیات علی گوہر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر نہروں اور آبی گزر گاہوں میں بھل صفائی اور ڈی ڈی سلٹنگ بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کے معاملات کو آسان بنارہی ہے،ڈی سلٹنگ کے عمل سے کسانوں کو ٹیل تک پانی میسر آئے گا اور وہ اپنی اجناس کی بہتر پیداوار بھی لے سکیں گے،

انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کے آبی گزر گاہوں میں ڈی سلٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے،فیلڈ میں ٹیمیں موجود ہیں،کسانوں کو ریلیف فراہمی کا عمل جاری رہے گا۔

Leave a reply