ڈیرہ غازیخان :ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنیکا فیصلہ

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزادخان)حکومت پنجاب کے احکامات پر ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنیکا فیصلہ،انجینئرنگ کے تناظر میں ضلع ڈیرہ غازیخان کے ترقیاتی کاموں کو پرکھا جائیگا۔تعمیرنو کے افسران کو کاموں میں شفافیت لانے اور کارکردگی بہتر کرنیکا ٹاسک،روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کے ویڈیو شواہد فراہم کرنیکا حکم،بروقت تعمیراتی کام مکمل نہ کرنے والے افسران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر مہرشاہد زمان لک نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ہائی ویز،بلڈنگز،ہیلتھ،پی ایچ ای،آئی ڈیپ،لوکل گورنمنٹ،کے ایس ڈی اے،انہار، سپورٹس،ڈیمز اور ہائیر ایجوکیشن کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم نے جاری ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ سکیموں کے فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنایا جائے،سکیموں کی ٹائم لمٹ اہم ہے،کنٹریکٹرز سے رابطے کرکے کاموں کی رفتار تیز کی جائے،عوامی مفاد کی سکیموں کو ایکسٹرا لیبر لگا کر بروقت مکمل کرایا جائے،سکیموں میں استعمال میٹریل کے معیار کا بار بار جائزہ لیا جائے۔

اجلاس میں اے ڈی سی آر نعمان فاروق،پی اے محمد اسد چانڈیہ،اے سی تیمور عثمان،ڈی ایس پی امتیاز چنگوانی،محمد شفیق،مہر اسداللہ،عبدالرحمن،ڈاکٹر نظام الدین،عبدالسمیع،رانا منور،غلام قنبر،فخر بلال،یاسر علی خان،مسرت عباس،نعمان بیگ عبدالحمید کھوسہ ودیگر افسران شریک تھے۔

Leave a reply