ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 26 فروری سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کی سخت نگرانی کا فیصلہ

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 26 فروری سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیاگیا ہے ہر ٹارگٹ بچہ تک رسائی حاصل کرکے پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی جائے گی۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔پولیو ویکسین پلا کر بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جائے۔

کمشنر نے کہا کہ بارڈرایریا،پہاڑ،دریا اور وسیع و عریض میدانی علاقہ ہونے کی وجہ سے ڈی جی خان انتہائی چیلنجنگ ڈویژن ہے۔پولیو ٹیموں کو وسائل دینے کے ساتھ ان کی کارکردگی مانیٹر کی جائے۔بس اڈوں،مزارات اور عوامی مقامات کو خصوصی فوکس کیا جائے۔

صوبائی سرحدی راستوں کو سیل کرکے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلا کر ڈویژن کی حدود میں داخل ہونے دیا جائے۔ٹیمیں مائیکرو پلان کے تحت کام کریں۔کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ادریس لغاری نے یکم مارچ تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے انتظامات پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،خالد پرویز،ڈاکٹر منصور بلوچ،عثمان علی،منور عباس،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

Leave a reply