:ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹرشاہد خان ) جنرل الیکشن2024 کی تیاریوں بارے اجلاس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع کے تمام مانیٹرنگ افسران نے شرکت کی۔جنرل الیکشن کیلئے تمام تر اقدامات کو فائنل کرنے کیلئے انتظامیہ الرٹ،عام انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ،ضلع میں انتخابی جلسوں کیلئے جگہیں مختص کی جائیں گی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں شفاف،پرامن الیکشن ہماری اولین ترجیح ہے،
مانیٹرنگ افسران الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کو ممکن بنائینگے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کا بغور مطالعہ کیا اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے،جنرل الیکشن سے قبل تمام معاملات کا جائزہ لیا جائے،انتخابات کی ایفکٹیو مانیٹرنگ پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا،

قانون وضوابط کے تحت الیکشن کے تمام تر معاملات حل کئے جائیں،شفاف انتخابات کیلئے منظم حکمت عملی پر عمل کیا جائے گا،مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں سخت ایکشن لیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ مانیٹرنگ افسران کو مکمل سپورٹ فراہم کریگی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں رضوان نذیر،غلام مصطفیٰ،پی اے محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،طارق شبیر،زاہد اقبال اور مانیٹرنگ افسران شریک تھے۔

Shares: