ڈیرہ غازیخان: کھاد بحران، قیمتوں میں اضافہ سوچی سمجھی سازش ہے-سید راشد بخاری

ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی( نامہ نگارشہزادخان ) مرکزی نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری اور سینئر رہنما مستقبل پاکستان ڈیرہ غازی خان عامر محمود نے مشترکہ طور پر بیان کہا کہ کھاد بحران اور قیمتوں میں اضافہ سوچی سمجھی سازش،حکومت مافیاز کیخلاف گھیرا تنگ کرے:سید راشد حسین بخاری

نئب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ گندم بوائی کا موسم شروع ہوتے ہی کھاد بحران اور قیمتوں میں اضافہ سوچی سمجھی سازش ہے نگران صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ کاشتکاروں کا معاشی استحصال کرنے والے مافیاز کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزائیں دلوائے تاکہ کسانوں کی مجبور کا فائدے اٹھانے والے اپنے انجام کو پہنچ سکیں،

مستقبل پاکستان کسانوں کے مسائل کے حل کیلئےہر فورم پر آواز بلند کرے گی اس پر کسی طور بھی خاموش نہیں بیٹھے گے کیونکہ جب تک ملک کے کسان مسائل کا شکار رہیں گے تب تک ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب بھی کسی طور پورا نہیں ہوپائے گا۔ان خیالات کا اظہار کھاد بحران اور قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھاد کا بحران کوئی نیا نہیں بلکہ ہر بار گندم و کپاس کی فصل کی بوائی کے دوران کاشتکاروں کو انہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر ستم ظریفی تو یہ ہے کہ آج تک اس مسئلے کا مستقل حل تلاش نہیں کیا گیا بلکہ ہر بار ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کی گئی۔

Comments are closed.