ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )6 ڈاکوؤں سے مقابلہ,ڈولفن فورس کے 2 جوانوں سے آرپی او کی ملاقات
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ضلع ڈیرہ غازی خان علاقہ تھانہ بی ڈویژن میں کھاد کی دوکان پر ڈکیتی کر کے فرار ہونے والےچھ ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے ڈولفن فورس کے جوان محمد اسامہ اور محمد سجاد سے ریجنل آفس میں خصوصی ملاقات کی۔

آر پی او نے فرائض کی انجام دہی کے دوران دلیری و جوانمردی سے چھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پرجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا۔

آر پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جوانوں کی کارکردگی اور حوصلہ قابل ستائش ہے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوان محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ گزشتہ روز چھ ڈکیت علاقہ تھانہ بی ڈویژن میں راشد اینڈ زبیر کھاد ڈیلر کی دوکان پر ڈکیتی کر کے فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور ڈولفن پولیس اہلکاران سے سامنا ہونے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی ۔

ڈولفن پولیس کے جوانوں نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ۔مقابلہ کے دوران ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ڈکیت عبدالغفار لشاری زخمی ہوکرگرفتار ہوا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

Shares: