ڈیرہ غازیخان: ٹیچنگ ہسپتال میں یوم عاشورہ کے موقع پر ایک ہزار سے زائد عزاداروں کو طبی امداد دی گئی

400 سے زائد زخمی عزاداروں کو ٹانکے لگائے گئے گئے، 50سے زائد زخمیوں کو ٹراما سنٹر سشفٹ کیا گیا

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر)علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ، یوم عاشورہ کے موقع پر ایک ہزار سے زائد عزاداروں کو طبی امداد دی گئی 400 سے زائد زخمی عزاداروں کو ٹانکے لگائے گئے گئے، 50سے زائد زخمیوں کو ٹراما سنٹر سشفٹ کیا گیا،

پرنسپل غازیخان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے زخمی عزاداروں کے لئے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا

یہ بات ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبدالرحمن عامر قیصرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ مرکزی جلوس کے ساتھ ساتھ ہماری ایمبولینسز موجود تھیں اور مختلف امام بارگاہوں کے باہر میڈیکل کیمپ لگائے گئے تھے جہاں پر زخمی عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی

زیادہ زخمی ہونے والے عزاداروں کو ٹراماسنٹر میں شفٹ کیا گیا

Comments are closed.