آئی جی پنجاب کی جھنگی چیک پوسٹ میں دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش
ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی پی او ڈی جی خان اور انکی ٹیم سے ملاقات،آئی جی پنجاب نے جھنگی چیک پوسٹ سے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش
پولیس ٹیم کی فرض شناسی اور ہائی الرٹ کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہوئے پسپائی پر مجبور کردیا ۔ دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار پنجاب پولیس کے سرحدی جانباز فورس کے اصل ہیروز ہیں ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس اسٹیشن ڈائریز کے سلسلے میں درسگاہ میں ڈی جی خان پولیس ٹیم سے ملاقات،ڈی پی او احمد محی الدین نے گذشتہ مہینوں کے دوران ڈی جی خان پولیس کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز بارے بریفنگ دی
ڈی جی خان پولیس خطرناک ڈکیتوں ، دہشت گردوں اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے ۔
ڈیرہ غازی خان کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل کر دیا گیا
انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے پبلک سروس ڈلیوری کو شہریوں کیلئے مزید آسان اور بہتر بنایا گیا ہے ۔ ڈی پی او احمد محی الدین
آئی جی پنجاب نے ڈی جی خان پولیس کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے انکی کارکردگی اور ٹریس ہونے والے اہم کیسز بارے گفتگو کی ۔