ڈیرہ غازی خان (جواد اکبر سٹی رپورٹر ) محکمہ سول ڈیفنس کی خاموشی،غفلت یا چمک کاکمال،غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھر مار
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے شہر اور مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھر مار، آئے روز نئے غیر قانونی پٹرول کی ایجینسی کی مشینیں لال کر نئے پوائنٹ کھولے جارہے ہیں جو کہ بغیر کسی تحفظاتی آلات استعمال کے چلائے جا رہے ہیں۔انہی لاپرواہی کی وجہ سے پہلے بھی بہت سے حادثات پیش آ چکے ہیں مگر یہاں متعلقہ ادارے سول ڈیفنس کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے منتھلی کی وجہ سے قیمتی انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگایا ہوا ہے انہی ایجینسیوں پر پہلے کافی واقعات رونما ہو چکے ہیں کیونکہ حفاظتی سامان اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے جاتے ، عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے درخواست کی ہے کہ ان غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کو یا فی الفور بند کیا جائے یا ان کو باقاعدہ طور پر حفاظتی انتظامات کے ساتھ رجسٹرڈ کیا جائے اور ذمہ داروں کامحاسبہ کیاجائے-
Shares:








