ڈی جی خان‌: ہم نے ہر صورت عوام کو مہنگائی سے ریلیف دلانا ہے۔ محمد انور بریار

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان):ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس باقاعدگی کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے جس میں ہر مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی اورجرمانوں کے ٹارگٹ بارے رپورٹ لی جاتی ہے،اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اصغر اقبال،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،ڈی او سول ڈیفنس خالد کریم،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم کوریہ،ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی موجود تھے . اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ یکم سے25جنوری کے دوران گرانفروشوں کو مجموعی طور پر15لاکھ86ہزار روپے جرمانہ کیاگیا ،9گراں فروشوں کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیاگیا جبکہ7کی دکانیں سیل کر دی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اوراس سلسلے میں کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے،زائد منافع خوروں کو جرمانوں کے ساتھ گرفتار بھی کیا جائے،تمام دکان دار اشیائے خوردونوش کے نرخوں کی پاسداری کریں،ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر لگائیں،انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دلانے کی اہم ذمہ داری پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر عائد ہوتی ہے وہ اپنا روزانہ کا ٹارگٹ ضرور حاصل کریں،ہم نے ہر صورت عوام کو مہنگائی سے ریلیف دلانا ہے۔

Leave a reply