ڈیرہ غازی خان:بجلی کے بھاری بل اور لوڈشیڈنگ،جماعت اسلامی کا واپڈا کمپلیکس کے باہر احتجاج

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی)بجلی کے بھاری بل اور لوڈشیڈنگ،جماعت اسلامی کا واپڈا کمپلیکس کے باہر احتجاج

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا واپڈا کمپلیکس کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،شدید نعرہ بازی کرتےہوئے دھرنا دیا،حکومت بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ فی الفورواپس لے ورنہ آفیسران وممبران اسمبلی کے گھروں کے سامنے دھرنا دیں گے

غریب عوام فاقوں سے بھوکے مر رہے ہیں اور حکمران 100دنوں کی کارکردگی کا جشن منا رہے ہیں یہ بات ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اشرف بزدار نے واپڈا کمپلیکس کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے غلاموں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ،مہنگائی کے مارے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں ناجائز حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ممبران اسمبلی عوم کی بات کرنے کی بجائے اپنی تنخواوں اور مراعات بڑھانے کی بات کرتے ہیں

احتجاجی مظاہرین سے زاہد رمدانی، مرزا محمد عیسی ،حسنین فراز، اسحاق فراز،حافظ نعمان قیصرانی ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ورنہ ملک گیر ہڑتال کی کال دیں گے۔

Leave a reply