ڈی جی خان :گیس سلنڈر کی دکان میں آگ لگ گئی،ایک زخمی

ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان )گیس سلنڈر کی دکان میں آگ لگ گئی،ایک زخمی
تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق ڈی جی خان کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ گھنٹہ گھر میں گیس والی دکان میں آگ لگ گئی ہے۔

اطلاع پرریسکیو1122 نے فوراً تین فائیر وہیکلز، ایک ریسکیو وہیکل اور ایک ایمبولینس موقع پر روانہ کر دی اورواقعہ کی اطلاع پولیس کنٹرول اور سول ڈیفنس کو بھی کر دی گئی اورواپڈا کو کال کر کے علاقہ کی لائٹ بند کرائی گئی تاکہ ریسکیو آپریشن بحفاظت کیا جا سکے۔

ریسکیورز نے 28 منٹ فائر آپریشن کر کے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ اس کے بعد کولنگ پراسس کر کے دوبارہ آگ لگنے کے اندیشہ کو بھی ختم کر دیا۔آگ پر قابو پانے کے بعد لیک شدہ سلنڈرز کو دکان کے باہر نکال دیا اور سول ڈیفنس کے عملہ کے سپرد کر دیا گیا۔

دکان کی اوپری منزل پر ایک فیملی رہائش پذیر تھی جس کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

اس حادثہ میں ایک 70 سالہ بزرگ مہردین ولدخیردین زخمی ہوا جس کو علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Comments are closed.