ڈیرہ غازیخان: جرائم کی نشاندہی کرنے میں میڈیا نے ہمیشہ اپنا کردار بھر پور ادا کیا ،ڈی پی او سید علی

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان ) پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے جراٸم کی نشاندہی کرنے میں میڈیا نے ہمیشہ اپنا کردار بھر پور ادا کیا یہ بات ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سید علی نے میڈیا سے تعارفی میٹنگ کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم کی دادرسی اور غریب کو انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے اور میں ہر غریب آدمی کے ساتھ کھڑا ہوں تاکہ بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہو۔ ڈی پی او سید علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر عوام الناس کا تحفظ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی اولین ترجیح ہے

کسی اچھے اور نیک کام کے لۓ میرے دروازے عوام الناس کے لۓ ہر وقت کھلے ہیں عوام الناس کے تحفظ کے لۓ جس حد تک ممکن ہو گا ڈسٹرکٹ پولیس میری نگرانی میں اپنا بھر پورکردار ادا کرۓ گی۔

اس موقع پر تمام صحافیوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ پورا میڈیا جرائم کی روک تھام اور اس کے خاتمے کے لۓ پولیس کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ میڈیا اپنا POSITIVE کردار ادا کرتے ہوۓ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے ہمیشہ ساتھ رہے گا۔

Leave a reply