ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (بیوروچیف قیصرعباس جعفری)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے محکموں کو الرٹ کردیا گیاہے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈویژن بھر کے افسران کو اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے احکامات جاری کردئیے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،محمد سلمان لودھی، خالد پرویز اور ڈاکٹر منصور بلوچ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش اور دیگر افسران موجود تھے
اجلاس میں محرم الحرام،پرائس کنٹرول، کپاس کی کاشت،کسان سہولت سنٹرز اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں میونسپل سروسز کے معاملات بہتر کئے جائیں ۔افسران عوامی مسائل کے بروقت حل کو ترجیح دیں۔سرکاری فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔
ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران مراکز صحت کے اچانک معائنے کریں۔کمشنرنے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں کپاس کی کاشت میں اچھا کام ہوا ہے۔ٹارگٹ سے زائد رقبہ پر کپاس کی کاشت ہوئی ہے۔حکومت پنجاب امدادی قیمت پر کپاس کی خریداری کیلئے بھی سخت اقدامات کرے گی۔کمشنرنے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے 26 انیشیٹوز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
محرم الحرام کے دوران قواعد و ضوابط پر سختی کی جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد ایوب بخاری،اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان غنی،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک کلیم کوریہ،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر افسران موجود تھے۔