ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگار،شہزادخان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان انتظامیہ بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے سرگرم ہے،ضلع بھر میں مین ہولز پر ڈھکن لگانے کیلئے افسران کو ٹاسک دیدیا گیا،خطرناک آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔ڈیرہ شہر میں میونسپل کارپوریشن اور دیہی علاقوں میں ضلع کونسل کے افسران احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائینگے۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر اوراے ڈی سی کی صابر حسین کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں سی ای اوز ڈاکٹر اطہر سکھانی،کوثر حسین،ایس این اے ضیاء لغاری،جمعہ خان،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین،چیف آفیسرز جواد الحسن گوندل،چوہدری ارشد،خالد رسول بھی موجود تھے۔اے ڈی سی آر رضوان نذیر نے کہا کہ شہر اور مضافات میں مین ہولز کے ڈھکنوں کی پڑتال کی جائے،بغیر مین ہولز پر ڈھکنوں کی دستیابی کو فوری یقینی بنایا جائے،شہری و دیہی علاقوں میں صفائی وستھرائی کو روزانہ ممکن بنایا جائے،انہوں نے کہاکہ خطرناک جانوروں سے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،کوڑا کرکٹ اور آلائشوں کو محفوظ طریقہ سے تلف کیا جائے،بہتر سروس ڈیلیوری کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں منظم رابطوں،فوری ایکشن کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Shares: