ڈیرہ غازی خان:آرپی او آفس میں خصوصی تقریب میں اہلکاروں پروموشن بیج لگائے گئے

ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان ) آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آر پی او نے ریجنل پولیس آفس میں تعینات اہلکار محمد ریاض کوہیڈ کنسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے بیجز لگائے اور مبارک باد دی۔ اس موقع پر اے ایس پی پی سٹی رحمت اللہ بھی ہمراہ تھے۔

آر پی او نے ترقی پانےپر مبارکباد دیتے ہوئے فرائض کی انجام دہی میں محنت اور لگن کے سلسلے کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ محکمہ میں ترقی پولیس افسران کی محنت او ر بہترین کارکردگی کا اعتراف ہوتی ہے۔

امید کرتا ہوں کہ آپ آئندہ بھی محنت او رلگن کو اپنا شعار بناتے ہوئے نہایت ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔

Leave a reply