ڈیرہ غازی خان : مہنگی بجلی کے خلاف انجمن تاجران وموٹر کارڈیلرایسوسی ایشن سراپا احتجاج.
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزاد خان ) مہنگی بجلی کے خلاف انجمن تاجران وموٹر کارڈیلرایسوسی ایشن اورلیبریونین موٹرکار ورکشاپ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی
ڈیرہ غازی خان میں مہنگی بجلی کے خلاف انجمن تاجران سراپا احتجاج،احتجاج میں مظاہرین بڑی تعداد میں شریک،احتجاج صرافہ بازار میں کیا گیا،احتجاج میں تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
ڈیرہ غازی خان میں بجلی کے بلوں کے خلاف انجمن تاجران کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا احتجاج میں تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چیمبر اف کامرس ڈیرہ غازی خان کے عہدے داران بھی احتجاج میں شریک ہوئے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور بجلی کے بل بھی نظر آتش کئے گئے
اس موقع پر احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے نے مشکلات میں بھی مزید اضافہ کر دیا ہے عام ادمی کے لیے جینا دو بھر ہو چکا ہے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کوبھی 25 سے 30 ہزار روپے کے بل موصول ہو رہے ہیں لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ، احتجاجی مظاہرین کی جانب سے صرافہ بازار سے گولائی کمیٹی تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی
بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف موٹر کارڈیلرایسوسی ایشن اورلیبریونین موٹرکار ورکشاپ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی ، بجلی کے بل نظرآتش،شرکاءنے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر شدید نعرہ بازی کی ،مظاہرین نے گریڈ اسٹیشن سے پل ڈاٹ تک ریلی نکالی ،
مظاہرے میں گلی محلوں سے سینکڑوں افراد نکل آئے،مظاہرین نے بجلی کے بل جلادیئے، نگران حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکسز نے ہماری مشکلات بڑھادیں، بجلی کے بلوں کو ادا کرنے کے لیے گھریلو سامان فروخت کرنے پر مجبور ہیں،
بلوں میں ظالمانہ ٹیکس سے عوام کی کمرتوڑ دی گئی ہے غریبو ں کو دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں حکومت ظالمانہ ٹیکسز کو واپس لے۔