ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان) ڈیرہ غازیخان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدار کی مرہون منت ہیں ، اراکین اسمبلی نے میگا پروجیکٹس کے خود افتتاح کرکے سردار عثمان احمد خان بزدار کو نظر انداز کیا ،اراکین اسمبلی کے دست راست حواریوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیئے ، جائز کام کے لیے لوگوں سے پیسے لیئے ،ضمنی الیکشن میں اگر نا اہل نمائندوں کودوبارہ ٹکٹ دی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے پارٹی قیادت کے ہر فیصلے کا خیر مقدم کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اتحاد کے رہنما امیدوار این اے 191سردار شریف خان لغاری نے پریس کلب ڈیرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پررقیہ رمضان ایڈووکیٹ ، خرم اسحاق مستوئی ، نعیم قریشی، آصف مستوئی ، نوید بھٹہ ، آصف بابر کے علاوہ دیگر موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے حقیقی ورکرز ہیں پارٹی فیصلوں کے خلاف نہیں جائیں گے حالیہ سیلاب میں لوگ بے گھر ہو کر پانی میں ڈوبے ہوئے تھے کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار پڑے ہوئے تھے بیرون ملک سے آنے والے ٹرکوں میں امدادی سامان خردبرد کیا گیا سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اخوند متاثرہ علاقہ میں جاکر فوٹو سیشن ، ٹک ٹاک اورسلفیاں بنواتی رہی زر تاج گل اخوند کے حواریوں نے ریکارڈ کرپشن کی ہمارے پاس آڈیو ، ویڈیو ثبوت موجود ہیں وقت آنے پر پیش کریں گے ان کی کرپشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہیں ، سٹیٹ آف دی آرٹ جنرل بس اسٹینڈ کے افتتاحی تختی پر سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدارکا نام تک نہ لکھوایا گیا یہ بہت بڑی زیادتی ہے اس تقریب میں پرویز الٰہی کے فوٹو لگا ئے گئے اور عثمان بزدار کے فوٹو اتار دیئے گئے ہماری آواز پر انہوں نے ہمیں نظرانداز کیا اور جواب دینا بھی گوارہ نہیں کیا اس وجہ سے ہم حقیقی ورکرز ان سے ناراض ہیں اراکین اسمبلی کو اس بات کا حساب دینا ہو گا وہ آئیں اور ورکرز کو اپنے کام دکھا ئیں جہاں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا ئی ہیں ،عثمان بزدار ہمارے علاقے کے ہیرو ہیں ہم ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت ورکرز کی بات سنجیدگی سے سنیں اور ضمنی الیکشن حلقہ این اے 191کی سیٹ پر نظر ثانی کرے نہیں تو ہم آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیکر ان کی بھرپور مخالفت کریں گے ۔

Shares: