ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 65 فیصد رجسٹرڈ خاندانوں تک رمضان بیگز پہنچا دئیے گئے،کمشنر

ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان پیکج کے تحت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 65 فیصد رجسٹرڈ خاندانوں تک رمضان بیگز پہنچا دئیے گئے۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گھر گھر جاکر امداد یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے ۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ 17 مارچ تک چار لاکھ 94 ہزار 113 رمضان راشن بیگز گھر گھر پہنچا ئے گئے ہیں۔ 1373 ٹیمیں گھروں کی دہلیز تک رمضان پیکج تقسیم کرنےاور 2503 لاگن/یوذر بار کوڈ کی سکینگ اور ڈیش بورڈ پر آن لائن ریکارڈ مرتب کرنے میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں سات لاکھ 54 ہزار 402 خاندانوں تک ان کا حق پہنچائیں گے۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر حقداروں کا حق ان کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں۔

سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر رجسٹرڈ خاندانوں کو ان کا حق ملے گا۔نادار خاندانوں کو بلانے کی بجائے گھروں تک جاکر عزت و تکریم کے ساتھ امداد دی جارہی ہے۔

Leave a reply