ڈیرہ غازیخان: سیلاب زدہ علاقوں میں آبادکاری کے ساتھ غذا اور تمام شعبوں میں توجہ دی جائے گی

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (واجداکبرسٹی رپورٹر): سیلاب زدہ علاقوں میں آبادکاری کے ساتھ غذا اور تمام شعبوں میں توجہ دی جائے گی عالمی اداروں کے تعاون سے آبادکاری اور سیلاب زدگان کی بحالی کو فوکس کیا جائیگا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن خالد منظور نے مظفر گڑھ میں عالمی اداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق،اے ڈی سی آر ڈاکٹر عابد محمود،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر افسران موجود تھے.کمشنر خالد منظور نے مظفر گڑھ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے استقبال کیا۔کمشنرسے عالمی اداروں کے وفد نے ملاقات کی اور سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔کمشنر خالد منظور نے کہا کہ ڈی جی خان،راجنپور اور تونسہ اضلاع میں سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے سیلاب متاثرین کو ابتک سات ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے سیلاب زدگان کیلئے 9 ارب روپے مختص کئے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ ہر متاثرہ سیلاب زدہ تک مالی امداد پہنچائیں گے۔تینوں اضلاع میں نہری نظام پر 250 کٹ لگے اور متاثرہ شگاف بند کرکے تمام نہریں چلادی گئیں۔روڈ کٹ کیلئے بھی فنڈز جاری کر دئیے گئے۔متاثرہ سڑکوں کی بحالی شروع کردی گئی ہے۔عالمی بنک،عالمی ادارہ صحت،عالمی ادارہ خوراک اور دیگر محکموں کے نمائندوں اور صحت کے مختلف شعبوں کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی اداروں کے تعاون سے سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی قلت کو دور کیا جائیگا۔سیلاب زدہ علاقوں میں نیوٹریشن ساشے تقسیم کئے گئے،میڈیکل کیمپس کے ساتھ زچگی اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔سیلاب زدگان کی مالی امداد بھی کی گئی ہے اس موقع پرڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عابد محمود،ڈی جی ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر محمد اقبال،یونیسف کے ڈاکٹر شفیق،عظمی بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ جنوبی پنجاب ڈاکٹر زوہیب حسن،ایریا کوآرڈینیٹر عالمی ادارہ صحت یاسر نواز،عالمی ادارہ خوراک کے ابوبکر صدیق،ایم این سی ایچ و عالمی ادارہ صحت کی نازش زہرا،یونیسف کے عالم گل،ڈسٹرکٹ منیجر ایم سی آر ایف محمد عمران رمدانی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امیر بخش،ایس او آئی آر ایم این سی ایچ محمد احسن کے علاوہ ڈاکٹر انور،احسان قادر جتوئی،شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔

Leave a reply