ڈیرہ غازیخان: فلڈ و محرم انتظامات،پرائس،نکاسی آب،ہیلتھ مراکز کی مانیٹرنگ بارے جائزہ اجلاس

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزادخان)ڈیرہ غازیخان میں فلڈ و محرم انتظامات،پرائس،نکاسی آب،ہیلتھ مراکز کی مانیٹرنگ بارے جائزہ اجلاس ڈی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان مہر شاہد زمان لک نے صدارت کی۔

اجلاس میں محرم انتظامات میں مزید بہتری کیلئے لوگوں سے روابط بڑھانے، فلڈ ایمرجنسی کے باعث فیلڈ میں ٹیموں کو الرٹ رکھنے،ریونیوودیگرسٹاف ہل ٹورنٹس ایریاز کے مقامی لوگوں سے رابطے میں رہنے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہیلتھ مراکز کے سرپرائز وزٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ غیرحاضر ڈاکٹروں پیرامیڈیکل سٹاف سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔

ضلع ڈیرہ غازیخان کی دیگر معاملات میں کارکردگی تسلی بخش ہے جس میں مزید بہتری لائیں گے،انہوں نے یونین کونسل سطح کے تعمیراتی کاموں کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے ہوتے ہی شہری علاقوں میں میونسپل عملہ ایکٹوہو جائے،کسی جگہ پانی جمع نہ ہو۔ زیرالتوا انتقالات کے جلد ازجلد فیصلے کئے جائیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر، محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر،محمود مشتاق،آصف قریشی،ڈاکٹر ادریس لغاری،زبیر خان،غلام محمد،سلمان شاہ،ڈاکٹر نظام الدین،خالد کریم قریشی،احمد ظفر،اصغر صدیقی ودیگر شریک تھے۔

Leave a reply