ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان ) ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیاگیا
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد 34 اپیلوں اور 05 شوکاز نوٹسز کی سماعت۔ کسی کو اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں۔ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے محکمہ میں سزاء اور جزاء کا عمل ہرصورت جاری رکھا جائےگا

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان میں اردل روم کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے پولیس آفیسران کو دی گئی سزاؤں کے خلاف کی گئی اپیلوں اور شوکاز نوٹسز کی سماعت کی۔ اردل روم کےسلسلہ میں ریجن کے تمام اضلاع سےافسران و اہلکاران پیش ہوئے۔ آر پی او نے اردل روم میں 34 اپیلوں اور 05 شوکاز نوٹسز کی سماعت کرتے ہوئے تسلی بخش جواب پیش کرنے پر 16 اپیلیں منظور کرتے ہوئے 12 اپیلوں میں سزاؤں کو ختم کرنے ،14 اپیلوں میں سزاؤں میں کمی کرنے جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر 08 اپیلوں میں سزاؤں کو بحال رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

05شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران 04 شوکاز نوٹسز میں 6 ماہ کے لیے ترقی پر پابندی کی سزا جبکہ 01 شوکاز نوٹس کو داخل دفتر کرنے کے احکامات صادر کیے۔ ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ تمام افسران و اہلکاران شہریوں کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کیلئے جوانمردی اور جانفشانی سے فرائض سر انجام دیں اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ کسی کو اختیارات سے تجاوز کی ہر گز اجازت نہیں ہے ۔کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے محکمہ میں سزاء اور جزاء کا عمل ہرصورت جاری رکھا جائےگا ۔

Shares: