ڈی جی خان :آرپی او کااردل روم ،8 کو سنشور اور سروس ضبطگی کی سزائیں

ڈی جی خان ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا شوکاز نوٹسززکی سماعت کے سلسلہ میں پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان میں اردل روم کا انعقاد۔ اختیارات کے ناجائزاستعمال, غفلت لاپرواہی اورناقص تفتیش پر 6 سب انسپکٹرز اور 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کوسنشور اور سروس ضبطگی کی سزائیں۔ پولیس افسران قانون کی عمل داری اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نےشوکاز نوٹسز کی سماعت کے سلسلہ میں پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان میں اردل روم کا انعقاد کیا ۔ریجن کے تمام اضلاع سے افسران و اہلکاران اردل روم میں پیش ہوئے۔ آر پی او نے 50 شوکاز نوٹسز کی سماعت کرکے احکامات جاری کیئے۔ سماعت کے دوران تسلی بخش جواب پیش کرنے پر 35 شوکاز نوٹسز کو داخل دفتر کرنے جبکہ ناقص تفتیش، اختیارات کے ناجائز استعمال اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت لاپرواہی برتنے پر 6 سب انسپکٹرز اور 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سنشور اور سروس ضبطگی کی سزائیں اور 6 شوکاز نوٹسز میں انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیئے ۔ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اپنے پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی ایمانداری ،دیانت داری اور فرض شناسی سے کریں۔ قانون کی عمل داری اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اختیار ات کاناجائز استعمال کرپشن اور فرائض میں غفلت و لاپرواہی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Leave a reply