ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مفاد عامہ کی منصوبوں کی جلد تکمیل کےلئے ٹائم لائنز مقرر کردی گئی ہیں۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ،مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال،او پی ڈی اور گائنی وارڈ کے تعمیراتی منصوبوں کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی گئی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس میں احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک اور دیگر افسران موجود تھے
کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز،ہیلتھ اور ترقیاتی منصوبوں کے افسران شریک تھے۔اجلاس میں ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے بریفنگ دی۔کمشنر ڈی جی خان نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کےلئے ٹائم لائنز مقرر کیں۔
انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں میٹریل کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈی جی خان ترجیحی بنیادوں پر بروقت مکمل کرایا جائے۔ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ،او پی ڈی اور گائنی وارڈ کے تعمیراتی کام کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔
پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور تعمیراتی محکموں کے افسران اس موقع پر موجود تھے